ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ارشدیپ کے بلاجواز جارحانہ انداز پر ڈیرل مچل غصے میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق گیارہویں اوور میں ڈیرل مچل نے ارشدیپ کی ایک گیند کھیلی جسے وہ صحیح سے مڈل نہ کرسکے اور گیند سیدھی ارشدیپ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
اگرچہ ڈیرل مچل اس وقت کریز کے اندر موجود تھے لیکن ارشدیپ نے بلاجواز جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گیند ان کی طرف پھینکی جو ان کی تھائی پر لگی۔
ڈیرل مچل اس غیر متوقع جارحانہ انداز پر غصے میں آگئے اور ارشدیپ کی جانب بڑھ کر انہیں غصے میں کچھ بولنے لگے۔
اسی اثناء میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ڈیرل مچل سے معذرت کی جبکہ امپائر نے ارشدیپ سنگھ کو ڈیرل مچل سے معافی مانگنے کے لیے کہا جس پر انہوں نے ہاتھ ملاکر معافی مانگ لی۔