وزیر اعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

 یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بڑا اقدام ہے


اسپورٹس ڈیسک March 09, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ہاکی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بڑا اقدام ہے۔

 ورلڈکپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر رواں برس شیڈول ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی ہے۔

مقبول خبریں