ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں روہت شرما اور اہلیہ کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل

ریتیکا کچھ کہنا چاہتی ہیں مگر یہ دیکھ کر روہت ان سے متفق نہیں ہیں، وہ بات بدل کر خاموش ہوجاتی ہیں


اسپورٹس ڈیسک March 09, 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ریکارڈ کی گئی جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل کھیلا گیا۔

اس دوران روہت شرما اور ریتیکا کے درمیان ایک دلچسپ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔

ویڈیو میں ریتیکا روہت کو کسی بات کی وضاحت کرتی نظر آتی ہیں جبکہ روہت کے تاثرات ایسے ہیں جیسے وہ پوری طرح قائل نہیں ہوئے۔

ریتیکا ان کو کچھ کہنا چاہتی ہیں مگر یہ دیکھ کر روہت ان سے متفق نہیں ہیں، وہ بات بدل کر خاموش ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو میں روہت شرما منہ دوسری طرف پھیر کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

دونوں کے درمیان یہ ہلکا پھلکا انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار کھلاڑیوں کے ایسے سادہ اور گھریلو لمحات انہیں مداحوں کے اور بھی قریب کر دیتے ہیں۔

مقبول خبریں