لاہور میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ماڈل ٹاؤن پولیس کے سی سی ڈی یونٹ نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا جو راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد نشان عبرت بن گیا۔
ملزم پولیس چھاپے کے دوران فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فرار کے دوران وہ اپنے نیفے میں رکھے پسٹل کو نکالنے لگا، لیکن اس دوران گولی چل گئی اور وہ خود زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔