کراچی: گڈاپ میں کیرئیر ٹرک میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کی 74 نئی موٹر سائیکلیں جل گئیں

واقعہ پیر کی دوپہر ایک بجکر 20 منٹ کے قریب پیش آیا، ٹرک کراچی سے ملتان جارہا تھا، پولیس


اسٹاف رپورٹر March 10, 2026

کراچی:

گڈاپ ٹاؤن میں کیرئیرٹرک میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی 74 نئی موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کےعلاقے گڈاپ ٹاؤن اولڈ سجاد ہوٹل کے قریب کیرئیرٹرک میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی 74 نئی موٹرسائیکلیں جل گئیں جس میں 71 جی ڈی 110 ایس اور 3 جی آر 150 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کے مطابق کریئر ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ پیر کی دوپہر ایک بجکر 20 منٹ کے قریب پیش آیا، ٹرک کراچی سے ملتان جارہا تھا۔

 کمپنی کے عملے اور ڈرائیور نے فائر بریگیڈ کے ہمراہ کیریئر ٹرک میں لگی آگ بجھائی، آگ بجھانے کے دوران ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

کریئر ٹرک میں آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، متعلقہ کمپنی نے گڈاپ سٹی تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرادی ہے۔

دریں اثنا کیرئیر ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے کی ویڈیوزبھی سامنے آگئیں، ویڈیومیں ٹرک کوآگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں