لاہور؛ میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد، وجہ سامنے آگئی

گھر میں موجود دو بچے زخمی ہیں، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں


سید مشرف شاہ March 11, 2026

لاہور:

داتا دربار کے علاقے میں احمد پارک گھر سے ماں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

ترجمان ایدھی کے مطابق موہنی روڈ احمد پارک گھر میں میاں بیوی پُراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے شبہ ہے کہ دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی جبکہ دو بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گھر کے اوپر کیمیکل بنانے والے کارخانے کی وجہ سے پیش آیا۔ داتا دربار پولیس نے کارخانے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

کیمیکل کی وجہ سے دم گھٹنے سے دونوں میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں