تیز رفتار وین سے وائٹ ہاؤس پر حملہ؛ سیکیورٹی ہائی الرٹ

وائٹ ہاؤس میں ہائی سیکیورٹی کے باوجود وین سوار بہت قریب پہنچ گیا


ویب ڈیسک March 11, 2026

امریکا میں تیز رفتار وین وائٹ ہاؤس پر حملے کی کوشش میں باہر نصب سیکیورٹی بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کو بند کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 6:30 بجے پر پیش آیا، میٹروپولیٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا جہاں پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس کے بقول اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔ وائٹ ہاؤس میں موجود تمام افراد اور سیکیورٹی عملہ محفوظ ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے وائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں اور کچھ داخلی راستے عارضی طور پر بند کر دیے تھے لیکن بعد میں یہ دوبارہ کھول دیے گئے۔ ابھی تک ڈرائیور کی شناخت یا اس کے ارادوں کے بارے میں حتمی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ دفاعی شخصیات کی شہادت کے بعد امریکا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ان مقامات پر ممکنہ طور پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

 

مقبول خبریں