پیٹرول کی قلت اور قیمتوں میں استحکام؛ بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے خوشخبری سنادی

آئی ای اے اپنے ہنگامی ذخیرے میں سے 40 کروڑ تیل جاری کرے گا جس کیلیے 32 رکن ممالک نے ووٹ دیا


ویب ڈیسک March 11, 2026
آئی ای اے کا اپنے ہنگامی ذخائر سے پیٹرول کی فراہمی کا اعلان

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنے ذخیرے سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ یہ اقدام ایجنسی کی تاریخ میں تیل کے ہنگامی ذخائر کی سب سے بڑی ریلیز ہے اور اس کے لیے تمام 32 رکن ممالک نے اتفاق رائے سے ووٹ دیا۔

فاتح بیرول نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی تیل کی منڈی کو جس پیمانے کے چیلنجز کا سامنا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور اس اقدام سے بازار میں فوری رسد کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

آئی ای اے کے مطابق یہ ہنگامی تیل ہر رکن ملک کے قومی حالات کے مطابق مقررہ وقت پر دستیاب ہوگا تاکہ منڈی میں استحکام آئے۔

یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ آئی ای اے نے اپنے ہنگامی ذخائر کو مربوط طور پر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل یہ اقدام 1991، 2005، 2011 اور 2022 میں دو مرتبہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے عالمی تیل کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی اور عالمی منڈی میں تیل قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

آج ہی ایرانی کمانڈر نے آبنائے ہرمز میں مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تیار رہیں تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جائے گی۔

 

 

مقبول خبریں