اسلام آباد:
جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں میں داخلہ لینے والے ہر طالب علم کی رجسٹریشن پی ایم ڈی سی کے ساتھ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اسٹوڈنٹ رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے مکمل کریں۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر داخل شدہ طلبا کی رجسٹریشن میں ناکامی کی صورت میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی اور ریگولیشنز 2025ء کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ تمام ادارو ں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہر سیشن کے تمام طلبہ کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں، جرمانوں کے نفاذ سے بچنے کے لیے پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔