پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں معاذ صداقت اور سلمان آغا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلادیش کو جیت کیلیے 275 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلادیش کے میر پور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور معاذ صداقت نے اوپپنگ کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے 103 رنز جوڑے، اس موقع پر نوجوان بیٹر معاذ 46 گیندوں پر 6 چوکوں پانچ چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان 121 کے مجموعی اسکور پر صرف 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، پھر محمد رضوان اور سلمان آغا نے ایک اور شاندار پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور کو 231 تک پہنچایا تو سلمان آغا 64 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد پاکستان کا کوئی بھی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 47 اوور میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ بنگلادیش کی جانب سے راشد حسین تین اور مہدی حسن مرزا 2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بیٹرز اپنی خامیوں سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کا شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میرپور میں اس وقت موسم ابر آلود ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔