دی ہنڈریڈ لیگ: آئی پی ایل فرنچائز کی مالکن نے ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا

ابتدائی طور پر انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ہیڈ کوچ


اسپورٹس ڈیسک March 13, 2026

انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ 2026 کے لیے آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن نے پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دی ہنڈریڈ لیگ کی پلیئرز آکشن میں سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (پاکستانی 7 کروڑ روپے سے زائد) میں خریدا۔

ابرار احمد اس ٹورنامنٹ میں کسی بھارتی ملکیت والی ٹیم کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نیلامی سے قبل یہ قیاس آرائیاں زیر گردش تھیں کہ آئی پی ایل سے منسلک مالکان پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کریں گے۔

تاہم ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے صرف کارکردگی اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ناکامی کے بعد غیر ملکی اسپنرز کی تلاش شروع کی گئی۔

ڈینیئل ویٹوری کے مطابق اس فہرست میں بنگلادیش کے رشاد حسین اور پاکستان عثمان طارق بھی شامل تھے، تاہم بالآخر ابرار احمد کو منتخب کیا گیا۔

 

مقبول خبریں