ابرار احمد کی شمولیت پر آئی پی ایل فرنچائز کی مالکن تنقید کی زد میں، ٹیم کا ایکس اکاؤنٹ معطل

بھارت میں اس فیصلے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور سن رائزرز حیدر آباد پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے


اسپورٹس ڈیسک March 13, 2026

ابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت پر سن رائزرز لیڈز کی مالکن تنقید کی زد میں آگئیں جبکہ ٹیم کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل ہوگیا۔

گزشتہ روز آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے دی ہنڈریڈ میں اپنی ٹیم سن رائزرز لیڈز کے لیے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

بھارت میں اس فیصلے پر کئی صارفین نے سخت ردعمل دیا اور فرنچائز کی مالک کاویا مران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو شامل کرنا موجودہ قومی جذبات کے برعکس اقدام ہے۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث تاحال جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے سن رائزرز حیدرآباد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

مقبول خبریں