چیئرمین سینیٹ کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر اہم وضاحت سامنے آگئی

چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان، قائدِ حزبِ اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی گاڑیاں دی گئیں


نعیم اصغر March 16, 2026

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر سینیٹ سیکریٹریٹ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

سینٹ سیکریٹریٹ نے  ایکسپریس نیوزکی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی مئی 2025 میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سے کی گئی تھی۔

ترجمان سینٹ سیکریٹریٹ کے مطابق گاڑی کی ڈیلیوری مارچ 2026 میں موصول ہوئی ہے، زیرِ بحث گاڑی مئی 2025 میں مالی سال25 -2024 کے دوران ایک شفاف عمل کے تحت مجموعی گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔

ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان، قائدِ حزبِ اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تبدیلی بھی شامل تھی۔

مقبول خبریں