پی ایس ایل: زمبابوے کے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

زمبابوے میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے معاذ خان بھی سکندر رضا کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے


اسپورٹس ڈیسک March 18, 2026

زمبابوے کے پاکستانی نژاد کپتان سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سکندر رضا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

زمبابوے میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے معاذ خان بھی سکندر رضا کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ہرارے سے سفر کر کے آنے پر میں سکندر رضا کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی آنے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے درمیان میچ سے ہوگا۔

مقبول خبریں