فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے کارروائی فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست پر شروع کی گئی۔
اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن امتیازی سلوک اور کھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔
فیفا نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر ایک لاکھ 90 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کرکے ساتھ ہی اسرائیل سخت وارننگ جاری کردی ہے۔
فیفا کمیٹی نے 3 ہوم میچز میں امتیازی سلوک کے خلاف نمایاں بینر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔