آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگ گئی

چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پایا جارہا ہے، فائر بریگیڈ حکام


عامر خان March 22, 2026
فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی:

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ کی آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کی بیسمنٹ پر دوبارہ آگ لگ گئی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوع پر روانہ کردی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ صدر کے علاقے میں گل پلازہ کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی ہے اور چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پایا جارہا ہے۔

گارڈن پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کو آگ لگنے کے مقام سے دورکیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بتایا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں اور ایک باؤزر موقع پر پہنچ گئے، مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں گل پلازہ روانہ کردی گئی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے، جلد صورت حال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا، ریسکیو اور ریلیف سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں