کینیڈا؛ تباہ ہونے والے طیارے کی خوش قسمت ایئرہوسٹس کے زندہ بچ جانے کی معجزانہ کہانی

طیارہ رن وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگیا تھا جس میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے


ویب ڈیسک March 24, 2026

کینیڈا کے ایئرپورٹ پر ہونے والے بدترین طیارہ حادثے میں خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ معجزانہ طور پر جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر اتوار کو ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جب ایئر کینیڈا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔

اس حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے جن میں فلائٹ اٹینڈنٹ سولانج ٹریملے بھی شامل ہیں۔

سولانج کی بیٹی سارہ لیپائن نے بتایا کہ حادثے کے وقت ان کی ماں کی سیٹ طیارے سے 100 میٹر سے زائد دور جا گرا تھا لیکن وہ اپنے سیٹ پر مضبوطی سے بندھی ہونے کے باعث بچ گئی۔

سارہ لیپائن نے اسے مکمل معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ماں کے ساتھ ایک محافظ فرشتہ موجود تھا۔ سولانج کو متعدد ہڈیوں کے فریکچر آئے اور ان کی ٹانگ کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سولانج جاز ایوی ایشن میں 26 سال سے فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ حادثے کے شکار پائلٹس میں انتوائن فاریسٹ اور میکینزی گنتر شامل تھے۔

ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر جیسن امبروسی نے کہا کہ دو ساتھی عملے کا جانی نقصان ایک گہرا المیہ ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ اور جاز ایوی ایشن کے ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔

حادثے سے پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگ میں سنا گیا کہ کنٹرولرز نے ایک گاڑی کو رن وے عبور کرنے کی اجازت دی اور پھر اسے روکنے کی کوشش کی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی اس تصادم کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

 

مقبول خبریں