پی ایس ایل 11 کے آغاز میں صرف ایک روز باقی رہ گیا

میچ سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی ہے


اسپورٹس ڈیسک March 25, 2026

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی ہے اور میچ بغیر شائقین کے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل گیارہ کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی۔

پی ایس ایل گیارہ کے پرانے شیڈول میں 44 میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے تاہم اب 22 میچز کراچی اور 22 کی میزبانی لاہور کرے گا۔

دو روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔

مقبول خبریں