پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ملتوی

پی ایچ ایف کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا


اسپورٹس ڈیسک March 26, 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جمعہ 27 مارچ کو شیڈول کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹس کے مطابق یہ اجلاس اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مقام پر منعقد ہونا تھا، تاہم ممبران کی درخواست اور حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کفایت شعاری کی پالیسی کے پیش نظر اسے فی الحال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اجلاس 27 مارچ 2026 کو صبح 10:30 بجے ہونا تھا۔

پی ایچ ایف کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

اجلاس کی منسوخی کے حوالے سے تمام کانگریس ممبران کو بذریعہ لیٹر آگاہ کردیا گیا ہے۔