شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک آمیز کا معاملہ، عمران خان کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا


جہانزیب عباسی March 27, 2026

اسلام آباد:

شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک آمیز کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کیس کے ٹرائل پر شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

پاناما کیس کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی آفر کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہتک عزت کیس آٹھ سال سے زیر سماعت ہے۔