دخترِ وطن ثروت فاطمہ نے عالمی فورم پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں بیڈمنٹن کے میدان میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بلوچستان کی بیٹی ثروت فاطمہ نےگولڈ میڈلز حاصل کرکے ثابت کردیا کہ بلند حوصلے ہوں تو منزل خود قدم چومتی ہے۔
اس موقع پر عالمی گولڈ میڈلسٹ ثروت فاطمہ کاکہنا تھا کہ یہ صرف ایک جیت نہیں، بلکہ ان کی انتھک محنت، لگن اور کھیل سے سچی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ثروت فاطمہ نے گولڈ میڈلز کو اپنے والد اور پاک فوج کی مرہون منت قرار یتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ والد اور پاک فوج کا تعاون حاصل رہا جنہوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔
قومی کھلاڑی ثروت فاطمہ نے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج کا حصہ بن کر ملک کا نام مزید روشن کروں گی۔
پاک فوج ملک کے دور دراز علاقوں سے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے عالمی سطح تک پہنچانے میں پیش پیش ہے۔