اسلام آباد:
نادرا کسی بھی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ 60 دن کے لیے بلاک کرسکے گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ پیش کردہ بل سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے پاس کردیا، کمیٹی سے منظوری کے بعد اب بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وزرات داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سیکیورٹی دستاویز ہے، شناختی کارڈ کا غلط استعمال سیکیورٹی اور معشیت کے خطرہ ہے، قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بہانے بناتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق اتھارٹی کو مؤقف دینے کے بجائے جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچتے ہیں، اس ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔