تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلہ حسن میں ایک غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مس گرینڈ تھائی لینڈ کی ایک امیدوار کے ساتھ اسٹیج پر دلچسپ صورتحال پیش آئی جب تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت گرگئے۔
18 سالہ ماڈل کامولوان چناگو اپنی تعارفی تقریر کے بیچ میں تھیں کہ اچانک ان کے دانتوں پر لگے وینیئرز ڈھیلے ہو کر باہر آ گئے۔
لائیو اسٹریمنگ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ لمحوں کے لیے بولنے میں دشواری محسوس کرتی رہیں اور پھر کیمرے سے رخ موڑ کر انہیں دوبارہ درست کرنے لگیں۔
اس غیر معمولی لمحے کے باوجود کامولوان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور پورے اعتماد کے ساتھ اسٹیج پر واک مکمل کی۔
امیدوار کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔