کراچی:
شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 9 میں ایک نوجوان سیکیورٹی گارڈ مبینہ طور پر اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔
ایس ایچ او جوہرآباد کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ فرید ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے سیکیورٹی گارڈ ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حادثاتی نوعیت کا ہے جس میں گولی خود اتفاقیہ طور پر اس سے چل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر نمبر 547 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں فرید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔