کراچی؛ ہائی روف میں آتشزدگی کے دوران جھلس کے زخمی ہونیوالی 2 بہنیں اسپتال میں دم توڑ گئیں

واقعے میں 9افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے


اسٹاف رپورٹر March 30, 2026

کراچی:

خداداد کالونی سگنل کے قریب ہائی روف میں آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والی 2 بہنیں دوران علاج دم توڑ گئی، واقعے میں 9افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے خداداد کالونی سگنل کے قریب ہفتہ اور جمعے کی درمیانی شب ہائی روف میں آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والی دو بہنیں سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بہنوں کی شناخت 18 سالہ اریبہ دختر عمران اور 13 سالہ نمرہ دختر عمران کے ناموں سے ہوئی ۔ آتشزدگی کے واقعے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جن میں 7 تا حال اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

 متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سے گھر واپسی جارہے تھے اس ہی دوران ہائی روف میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی۔