پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین فرنچائزز کے اہم کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز کے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ گزشتہ شب لاہور پہنچے جہاں انہوں نے ٹیم کو جوائن کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنے پر خوشی ہورہی ہے، وکٹ کا نہیں معلوم کہ کیسی ہوگی، پہلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
کراچی کنگز کے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز ریزا ہینڈرکس نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
انہوں نے کراچی کنگز کے شائقین کو مخاطب کرکے کہا کہ تھوڑی دیر سے آنے لیے معذرت خواہ ہوں لیکن آخر کار اب میں آگیا ہوں۔
ملتان سلطانز کے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ڈیلانو پوٹگیٹر نے بھی لاہور پہنچ کر اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں کراچی کنگز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔