پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے 56 ارب کا نیا قرض لینے کا فیصلہ

یہ رقم ٹیکس اور کسٹمز نظام میں شفافیت اور بہتری لانے، پوائنٹ آف سیل سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ کو فروغ دینے پر خرچ ہوگی


ارشاد انصاری April 01, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 56 ارب روپے سے زائد نیا قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 20 کروڑ ڈالر کے مساوی رقم ریونیو نظام کو ڈیجیٹل بنانے پر خرچ کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق 56 ارب روپے سے زائد قرض لینے کا مقصد ٹیکس اور کسٹمز نظام میں شفافیت اور بہتری لانا ہے، پوائنٹ آف سیل سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ کو فروغ دینا پلان میں شامل ہے۔

ٹیکس وصولی میں اضافے کے لیے ریونیو سسٹم میں خامیاں دور کی جائیں گی، ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانا اور تجارتی عمل کو آسان اور شفاف بنانا بھی اہداف میں شامل ہے، معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا، خودکار اور جدید ریونیو سسٹم کے قیام کی طرف بھی پیشرفت ہوگی۔

حکام کے مطابق ایف بی آر نظام کو جدید بنانا منصوبے کا حصہ ہے۔