ہفتے میں تین چھٹیوں سے طلبا کی تعلیم کو شدید نقصان ہوگا، پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن

حکومتی فیصلے کی وجہ سے طلبا میں تعلیم کا رجحان کم ہوجائے گا، یہ فیصلہ غیر منطقی ہے، صدر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن


ضیغم نقوی April 02, 2026
فوٹو : فائل

اسلام آباد میں اسکول ہفتے میں تین روز بند رکھنے کے فیصلے کو نجی اسکولز کی انتظامیہ نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلان کے مطابق اسلام آباد کے نجی و سرکاری اسکولوں کو چار روز کھولنے جبکہ تین دن چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

تاہم نجی سکولز نے ہفتے میں تین چھٹیوں کا  حکومتی فیصلہ  مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منطقی قرار دیا۔

آل پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کہا کہ ہفتے میں تین چھٹیوں سے بچوں کی تعلیم کو شدید نقصان ہوگا اور طویل ویک اینڈ سے طلبہ کا تعلیمی نقصان بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین چھٹیوں سے آؤٹ آف اسکول بچوں میں اضافے کا خدشہ  ہے، حکومتی فیصلہ ایندھن بچت نہیں، نقصان کا باعث بنے گا۔ ڈاکٹرابرارحسین ملک نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ طویل تعطیلات سے طلبہ تفریح کو ترجیح دیں گے۔

پاکستان میں پہلے ہی کروڑوں بچے سکول سے باہر ہیں،ڈاکٹرابرار حسین ملک

تعلیمی پالیسیوں پر تجربات بند کیے جائیں،ڈاکٹرابرار حسین ملک