بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے مہدی حسن میراز کو 2027 تک ون ڈے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ 2028 کے ٹی 20 ورلڈ کپ تک اس فارمیٹ کی قیادت لٹن داس کے سپرد رہے گی۔
بورڈ حکام کے مطابق دونوں کپتانوں کو طویل مدت تک ذمہ داری سونپنا ٹیم کے استحکام اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر عالمی ایونٹس کے پیش نظر قیادت میں تسلسل کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، سابق اسپنر محمد رفیق کو ایک برس کے لیے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے تاکہ ملک میں اسپن کوچنگ کے فقدان کو دور کیا جا سکے۔
مزید فیصلوں میں سلیکشن کمیٹی کی منظوری، امپائرز و کھلاڑیوں کے لیے پینشن اسکیم پر غور اور کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔