بنگلا دیش نے بھارتی بورڈ کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں

ہم مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہتے ہیں، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بی سی بی


اسپورٹس ڈیسک April 05, 2026

بنگلا دیش نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں، حکام کی جانب سے بھارت کے ساتھ کرکٹ کے موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم کا کہنا ہے کہ ہم مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہتے ہیں، اس ضمن میں ہم نے حال ہی میں بی سی سی آئی کو ایک خط بھیجا تاکہ اْن سے بات چیت کی جا سکے۔

ہم نے خط میں یاد دہانی کرائی کہ بھارتی ٹیم ستمبر میں بنگلا دیش آئے گی اور اس کے بعد ہماری خواتین کی ٹیم بھارت جائے گی، ہم نے یہ بھی درخواست کی کہ کرکٹ کے مزید باہمی تعاون کے امکانات پر غور کیا جائے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔