خیبرپختونخوا میں بازار، شادی ہال، ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا حکم

ایمرجنسی کا نفاذ شام کے اوقات میں توانائی کی بچت ممکن بنانے کے لیے کیا جارہا ہے


اسٹاف رپورٹر April 05, 2026

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے انرجی ایمرجنسی نافذ کردی جس کے تحت تمام بازار، شاپنگ پلازا، کمرشل مراکز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔

کے پی حکومت کی جانب سے بجلی کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، ایمرجنسی کا نفاذ شام کے اوقات میں توانائی کی بچت ممکن بنانے کے لیے کیا جارہا ہے، انرجی ایمرجنسی کا اطلاق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق تمام بازار، شاپنگ پلازے، کمرشل مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے، رات کو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 9:00 بجے تک ختم کی جائیں گی۔

دیگر اضلاع میں تمام بازار، شاپنگ پلازے اور کمرشل سرگرمیاں رات 8:00 بجے تک بند ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 10:00 بجے تک بند ہوں گے، شادی ہالز، مارکیٹ، ایونٹ ہالز اور دیگر تقریبات رات 10:00 بجے تک ختم کردی جائیں گی۔