کورنگی الیاس گوٹھ کے رہائشی شخص نے گلے میں رکسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ پیلی ٹنکی کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ روجر مسیح ولد اسلم مسیح کے نام سے کی گئی۔
متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔