جیل چورنگی پُل پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمشید کوراٹرز کے علاقے جیل چورنگی پُل پر شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، مارے جانے والے ڈاکو کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے بھاگ نکلا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو سے ایک پستول بمع گولیاں برآمد کی گئیں، مارے جانے والے مبینہ ڈاکو سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مارے جانے والے ڈاکو کی لاش سردخانے منتقل کردی۔