راولپنڈی: زیادتی کی شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم گرفتار

لڑکی کا والد سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے، نومولود بچی کی حالت تشیوشناک ہے، پولیس


عمران اصغر April 06, 2026

راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور میٹرک کی طالبہ حاملہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے  7 ماہ تک معاملے کو خاندان کی بدنامی کے ڈر سے چھپائے رکھا تاہم طعبیت خراب ہونے پر اُسے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تھانہ وارث شاہ نے والدہ کی درخواست پر ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ کے والد سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور اُسے بلال نامی شخص نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزم بلال سجاد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونی والی بچی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔