ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس اور منگل کی رات تک ایران کے تمام پل تباہ کرنے کی دھمکی

ایران نے امن معاہدے پر آمادگی ظاہر نہ کی تو اسے تباہ کردیں گے، صدر ٹرمپ


ویب ڈیسک April 07, 2026
امریکا اب ایران میں اپنی فوجیں اتارنے پر غور کر رہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے تمام پُل تباہ کردیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے تمام پل تباہ کر دیے جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ کل رات بارہ بجے تک ایران کا ہر پل تباہ کر دیا جائے گا۔ بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل یقینی بنانا ضروری ہوگیا ہے۔

انھوں نے جنگ میں اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کا خواہاں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے بعد اپنی تعمیر نو کے لیے امریکا کی مدد کا محتاج ہوگا اور امریکہ اس عمل میں شامل بھی ہوسکتا ہے۔