سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

سونے کی قیمتوں کے برعکس بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتیں آج مستحکم رہیں


اسٹاف رپورٹر April 07, 2026
ترکیہ کی عدالت کا ملازم لاکرز میں رکھا ضبط شدہ قیمتی سونا لے اُڑا

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے توانائی کی درآمدی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عالمی بلین مارکیٹوں پر مرتب ہورہے ہیں۔

بیشتر ممالک کے سینٹرل بینکس نے سونے کی خریداری روک دی ہے جبکہ عمومی سرمایہ کار خلیج جنگ طول اختیار کرنے سے سونے کی آف لوڈنگ کو ترجیح دے رہے۔

اس صورت حال کے نتیجے میں عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کی کمی سے 4ہزار 657روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی  مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 88ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 572روپے کی کمی سے 4لاکھ 18ہزار 777روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 72ڈالر 60سینٹس پر مستحکم رہنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7ہزار 744روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 639روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔