امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بار پھر ایران کو آج رات تک آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے سخت الٹی میٹم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمد و رفت کے لیے نہ کھولا تو آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہوجائے گی جو دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی۔
صدر ٹرمپ نے یہ بیان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیا جو ان کے حالیہ الٹی میٹم کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے تقریباً 12 گھنٹے قبل سامنے آیا ہے جس سے ان کے سنگین عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا۔ تاہم اب جب کہ مکمل اور کلی رجیم چینج ہو چکی ہے۔ زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ذہن غالب آ سکتے ہیں، تو شاید کچھ انقلابی اور حیران کن مثبت تبدیلی بھی ممکن ہو۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم آج رات دیکھیں گے، یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہوگا۔ 47 سال کی بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایک سخت بیان میں صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے ہرمز آبنائے کو نہ کھولا تو امریکا منگل کی شام سے ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا، جس میں بجلی گھر اور پُل شامل ہوں گے۔