ایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے، پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا: نیویارک ٹائمز

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لیے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے


ویب ڈیسک April 07, 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا جنگ بندی تجویز میں کلیدی کردار ادا کیا

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری آخری مذاکرات کو منسوخ کرتے ہوئے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ اب وہ امن معاہدے یا جنگ بندی کی کوششوں میں حصہ نہیں لے گا۔

یہ بات نیویارک ٹائمز کو تین سینیئر ایرانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی تاہم ایران یا پاکستان کی جانب سے اس پر تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی واحد شخص ہیں جو ایران کے حوالے سے اپنے منصوبوں سے واقف ہیں۔ کسی کو نہیں معلوم وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ صرف صدر ہی جانتے ہیں کہ معاملات کہاں تک پہنچے ہیں اور وہ کیا کریں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر آج رات تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی تو ایرانی تہذیب ہمیشہ کے لیے مٹ جائے گی۔