پی ٹی اے کا موبائل سم بلاک کرنے کا عندیہ، کون لوگ متاثر ہوں گے؟

پی ٹی اے نے صارفین کو کہا کہ اگر انہوں نے ہدایت پر عمل نہ کیا تو سم بلاک ہوجائے گی


ارشاد انصاری April 08, 2026
ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں، ایف بی آر:فوٹو:فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال اور ایکسپائر شناختی کارڈ پر نکلی ہوئی سموں کو بلاک کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل صارفین کیلیے اہم ہدایت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ کسی بھی مرنے والے شخص کے نام پر موجود سم کو کسی بھی وقت بند کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ایکسپائز شناختی کارڈ پر چلنے والی سموں کو بھی کسی بھی وقت بلاک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد نمبر دوبارہ نہیں ملے گا۔

پی ٹی اے نے عوام سے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں۔

پی ٹی اے نے نادرا سے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پی ٹی اے  محفوظ اور شفاف ٹیلی کام نظام کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں موبائل سروس متاثر ہو سکتی ہے۔