عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہم

اگر ایک ہفتے میں درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالا تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، عدالت کے سخت ریمارکس


کورٹ رپورٹر April 09, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالا تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔

جسٹس عدنان الکریم نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد کی یقین دہانی پر وارنٹ جاری نہیں کر رہے۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل میں بتایا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عدالتی نوٹس کا وفاقی سیکریٹری داخلہ نے جواب بھی نہیں دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے بیرون ملک مقیم محمد عرفان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔