پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 101 رنز کا ہدف

یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کراچی میں بننے والا کم ترین اسکور ہے


اسپورٹس ڈیسک April 09, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 101 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوانے کے باعث ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 100 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کراچی میں بننے والا کم ترین اسکور ہے۔

سکندر رضا 25، حسیب اللہ خان 19، آصف علی 15 اور عبداللہ شفیق 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے 3، عماد وسیم، شاداب خان اور رچرڈ گلیسن نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔