پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ اس ایونٹ کو بھارت کے شہر احمد آباد میں 20 سے 28 جون تک کھیلی جانے والی عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے۔
پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے،قطر کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور عمان بھی اس پول کا حصہ ہوں گی۔پول اے میں میزبان بھارت، آسٹریلیا،بحرین، چائنیز تائیپے، کاغستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے۔ایونٹ کی فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپین شپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔
دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا۔ جس میں میزبان فلپائن، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، کوریا، کرغزستان، لبنان، چائنیز تائپے، ازبکستان اور ویت نام کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔