اگر اس وقت ایرانی زندہ ہیں تو اس کی وجہ مذاکرات کیلیے راضی ہونا ہے؛ ٹرمپ

ایران کے پاس سوائے آبنائے ہرمز کے کوئی مضبوط آپشن موجود نہیں ہے، امریکی صدر


ویب ڈیسک April 10, 2026
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ اسلام آباد میں شروع ہونے والے امن مذاکرات سے قبل ایک اور سخت بیان دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں کے زندہ رہنے کی واحد وجہ مذاکرات ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس سوائے آبنائے ہرمز کے کوئی مضبوط آپشن موجود نہیں ہے۔

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ایران صرف بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پر تاوان لے کر دنیا پر وقتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے جنگی جہازوں پر پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور جدید ہتھیار رکھ رہا ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو ان بہترین ہتھیاروں کا بھرپور استعمال ایسی کارروائیوں میں کیا جائے گا جیسا پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔