کراچی: پیر تک شہر میں موسم گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی 


ویب ڈیسک April 11, 2026

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر  نے پیش گوئی کی ہے کہ  شہر میں پیر تک گرم دن ریکارڈ ہوسکتے ہیں

جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، نمی کا تناسب 20 تا 30 فیصد ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدانہیں ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن کے پہلے پہر شمال مشرقی/ شام کو سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔