پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انیسویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کوشال مینڈس 74 اور کپتان بابر اعظم 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مائیکل بریسویل 21، محمد حارث 18، عبدالصمد اور فرحان یوسف 2،2 جبکہ عامر جمال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔