پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے دن چار میچز کھیلے گئے ۔
پہلا میچ پنجاب 1 اور سندھ 2 کے مابین کھیلا گیا ۔ جو کہ پنجاب 1 نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7 سے جیت لیا۔ پنجاب 1 کی جانب سے محمد علی نے تین، امن حسان نے دو، احسن اور مومل نے ایک ایک گول سکور کیے۔
دوسرا میچ پنجاب 4 اور گلگت بلتستان کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پنجاب 4 نے 0ـ13 سے باآسانی جیت لیا۔ پنجاب 4 کی جانب سے محمد عثمان نے تین، ارسلان، علی اکبر، نعمان نے دو دو، زونیر، حسن، احمد اور حامد نے ایک ایک گول سکور کیا۔
تیسرا میچ کے پی کے 1 اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ کے پی کے 1 نے 1-5 سے جیت لیا۔ کے پی کے 1 کی جانب سے موزن اور شرجیل نے دو دو جبکہ عزیر نے ایک گول سکور کیا۔ بلوچستان کی جانب سے واحد گول محمد عون نے سکور کیا ۔
چوتھا میچ پاک کسٹم اور کے پی کے 2 کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پاک کسٹم نے 2-6 سے جیت لیا۔ پاک کسٹم کی جانب سے آسام حیدر، حسین نے دو دو، عبداللہ اور حسنین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ کے پی کے 2 کی جانب سے سدیس اور مزمل نے ایک ایک گول سکور کیا۔
اس موقع پر ممبران پی ایچ ایف سیلیکش کمیٹی ،چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ ،ٹورنامنٹ ائریکٹر خواجہ محمد جنید ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمود احمد ، ایمپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ ،کو آرڈینیٹر خاور جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ کے علاوہ آفیشلز اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔