کورنگی شاہ فیصل کالونی پل شہریوں کے لیےغیرمحفوظ ہوگیا،ہفتے کی شب کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگا کرمبینہ طور پردرجنوں شہریوں کواسلحے کے زور پرلوٹ لیا گیا۔
ڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگائے جانے کے باعث کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرسفرکرنے والے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے کورنگی شاہ فیصل کالونی پل بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والے ویڈیوزنے تہلکہ مچا دیا، ڈاکو ٹولیوں کی شکل میں پل پر چڑ آتے ہیں اور پل پررکاوٹیں لگا کرٹریفک روک کرلوٹ مار کرتے ہیں۔
متاثرہ شہریوں نےوزیراعلی سندھ ، وزیرداخلہ سندھ اورآئی جی سندھ سےکورنگی شاہ فیصل کالونی پل پیش آنے والی وارداتوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والے ویڈیوزنے تہلکہ مچا دیا،متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرڈکیتی کی وارداتیں روزکا معمول بن گئی ہیں۔
ڈاکو ٹولیوں کی شکل میں پل پر چڑ آتے ہیں اور پل پررکاوٹیں لگا کرٹریفک روک کرلوٹ مار کرتے ہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پولیس کو تشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو واردات کے دوران کلاشنکوف اور دیگر جدید ہتھیاروں کے ساتھ واردات کرتے ہیں۔
ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے گھرجانے والی فیملی کو اپنی واردات کا نشانہ بنایا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کا پل کے اطراف میں آباد گوٹھوں سے تعلق ہے۔
ڈاکو وارداتیں انجام دینے کے بعد قریبی گوٹھوں میں با آسانی فرارہوجاتے ہیں، متاثرہ شہریوں نے وزیراعلی سندھ ، وزیرداخلہ سندھ اورآئی جی سندھ سے کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پیش آنے والی وارداتوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
کورنگی شاہ فیصل کالونی پل شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع ہے، ایس ایس پی ملیرعبدالخالق پیرزداہ نے رابطہ کرنے پر ایکسپریس کو بتایا کہ ہفتے کی شب لاٹھیوں سے لیس چند ملزمان جن کی تعداد2 سے تین کے قریب تھی کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پر چڑ آئے تھے۔
ملزمان نے ایک گاڑی کوروکنے کی کوشش کی توگاڑی میں سوارشہریوں نے اپنی گاڑی موڑلی تھی ایک گاڑی میں سوارافراد کومڑتا دیکھ کردوسری گاڑیوں میں سوارشہریوں نے بھی اپنی اپنی گاڑیاں موڑ لی تھیں جس کے باعث کورنگی شاہ فیصل کولونی پل پر ٹریفک جام ہو گیا تھا اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔
انھوں نے بتایاکہ قریب پولیس کی نفری بھی موجود تھی پولیس نے ملزمان کا تعاقب بھی کیا ان پر فائرنگ بھی کی تھی تاہم پولیس کی فائرنگ کے باوجود لاٹھیوں سے لیس ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ ملزمان کے پاس کسی قسم کا اسلحہ نہیں تھا اورنہ ہی ملزمان کی جانب سے کسی شہری کو لوٹا نہیں گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔