رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر

ملزمان نے گھر بلواکر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا موقف


کورٹ رپورٹر April 13, 2026
رجب بٹ اس سے قبل بھی جوئے سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں

رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔ 

سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی  کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی۔ 

دوران سماعت، عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کو چالان کی کاپیاں تقسیم کیں جب کہ عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔ 

عدالت نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان 22 اپریل کو فرد جرم کی کاروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور عدالت سے درخواست کی کہ عبوری ضمانت کو کنفرم کیا جائے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے گھر بلواکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان میں رجب بٹ ،جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان شامل ہیں۔