کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی، جس کے ساتھ ساتھ چاندی بھی سستی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن فی اونس سونے کی قیمت میں 16ڈالر کی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 730ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں آج پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1600روپے کم ہونے کے نتیجے میں 4لاکھ 95ہزار 362روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1371روپے گھٹ کر 4لاکھ 24ہزار 693روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 130 روپے کی کمی سے 7ہزار 934 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 111روپے کی کمی سے 6ہزار 802روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی