لاہور میں کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چوھنگ پولیس نے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔
ایس ایچ او چوھنگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ پر آن لائن بیٹنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت جواد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

دورانِ پیٹرولنگ بدنام زمانہ منشیات فروش حسام کو بھی گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلو 50 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
ملزم آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں اور ہوسٹلز کے اطراف میں نوجوان نسل کو فروخت کرتا تھا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او چوھنگ و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں اور جوا کروانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔